We give coverage in 15 districts at the same time, the reason is the height of the tower

Coverage

گشیربرم پرائیویٹ لمیٹڈ 2016 میں باقاعدہ طور پر کمپنی آرڈیننس کے تحت بطور انٹرٹینمنٹ کمپنی رجسٹرڈ ہوئی۔
گشیربرم وہ واحد ریڈیو نیٹ ورک ہے جس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے سب سے پہلے ایف ایم 99 گلگت بلتستان، ایف ایم 99 سکردو اور ایف ایم 90.4 اٹک میں سب سے پہلے لائنس حاصل کرکے اپنی نشریات شروع کئے
گشیربرم ریڈیو نیٹ ورک کے تینوں سٹیشنز گلگت بلتستان، سکردو اور ضلع اٹک سے اپنے علاقائی قومی اور پاکستان میں بولی جانی والی زبانوں میں سامعین کی سماعت تک اپنی آواز پہنچا رہا ہے

گلگت کا سٹیشنز ہنزہ گلگت، جلال آباد، ذولفقار آباد , دنیور، سلطان آباد، اوشخن داس اور برمس کو شاد کئے ہیں تو سکردو سٹیشن سکردو، گمبہ سکردو ،حسین آباد ،کچورا ،چندا۔ شگر ،سدپارہ جبکہ اٹک سٹیشن، اٹک کے تمام تحصیل، کشمیر، راولپنڈی اسلام آباد، پنچاب سے پشاور جی ٹی روڈ اور موٹروے، ہزارہ ڈویژن کے بلند و بالا پہاڑوں اور ان کے دامن پر پرواز کرتا ہوا خیبرپختونخوا کے بڑے شہر صوابی، مردان، بونیر اور پشاور سے ہوتا ہوا درہ آدم خیل، کوہاٹ تک سامعین کی کانوں میں ہردلعزیز آواز بن کر سنا جارہا ہے،
دن بھر کے پروگرامز میں انٹرٹینمنٹ، کرنٹ افیئرز، سپورٹس اور معلوماتی پروگرام پیش پیش ہے۔
اس کے علاوہ کرونا وبا کے دوران حکومتی اداروں کے ساتھ ملکر بروقت معلومات پہچانا اور عوام کی آواز بن کر ان کے مسائل حکومت اور اعلی اداروں تک پہنچانا بھی گشیربرم کے پروگرامنگ کا حصہ ہے۔
سب سے زیادہ لیسنر شپ ہونے کی وجہ سے کسی بھی قسم کے کاروبار، ادارے، کارپوریٹ یا سیاسی سرگرمیوں کی تشہیر کے لیے گشیربرم پرائیویٹ ریڈیو نیٹ ورک ایک بہترین انتخاب ہے

Do You Want To Boost Your Business?

drop us a line and keep in touch